• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے مصنوعی بجٹ کومسترد کرتی ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی ( خالد محبوب ،اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فکشنل کے سکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم47کی جعلی حکومت کو نہ ہم نے پہلا تسلیم کیا تھا اور نہ اب کرتے ہیں، اس حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب کو غریب تر کردیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ جعلی اور عوام کی مسترد شدہ حکومت کو فوری طور پر ہٹا کر نئے انتخابات کرائے جائیں، موجودہ بجٹ مصنوعی ہے جس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، یہ مکمل طور پرعوام دشمن بجٹ ہے جسےجی ڈی اے مسترد کرتی ہے،یہ بجٹ غریبوں کا نہیں سرمایہ داروں کا ہے،جس میں اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، تنخواہوں میں نجی شعبے کے ملازمین کو بالکل نظر انداز کیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخوا ہ میں10 فیصد اضافہ موجودہ مہنگائی اور گرانی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، ریٹائر ملازمین پنشن میں صرف7 فیصد اضافہ کھلا مذاق ہے۔
ملک بھر سے سے مزید