• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ای انوائسنگ کا اجرا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بزنس ٹو بزنس لین دین کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ملک گیر (ای انوائسنگ) کا اجرا کیا جارہا ہے۔منگل کو بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا سیلز اور انکم ٹیکس کیلئے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) پر مبنی آڈٹ سلیکشن سسٹم کی شمولیت، اشیا کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کیلئے (ای-وے بلنگ)،کسٹمز میں ملی بھگت کا خاتمہ کرنے کیلئے فیس لیس آڈٹ نظام کا قیام، افسران کیلئے ڈیجیٹل ورک فلو اور بروقت ریگولیٹری انتباہات، تمام ڈیٹا کی مرکزیت کیلئے ایک نئے سینٹرل کنٹرول یونٹ کا قیام اور جدید ٹیکنالوجی لانے کیلئے مینڈیٹ کے ساتھ (پیرل بورڈ) کی تشکیل نو ہوچکی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید