کراچی (اسد ابن حسن) عید الاضحی سے قبل اسلام اباد میں شروع ہونے والے کال سینٹرز کے خلاف "اپریشن گرےاختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس اپریشن کے دوران دو ایف ائی ارز نمبر 164اور 165نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام اباد سرکل میں درج کرتے ہوئے 81افراد کی گرفتاری ظاہر کی گئی جن میں سے بیشتر چین کے شہری ہیں۔ جبکہ 84 ملازمین اور چھوٹے شریک ملزمان کو چارٹر طیارے کے ذریعے ان کے ملک روانہ کر دیا گیا۔ مقدموں میں گرفتار ملزمان کا دو مرتبہ ریمانڈ بھی لیا جا چکا ہے۔ اپریشن گرے کی سربراہی ہیڈ کوارٹر اپریشن ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نزیر کر رہے تھے ۔