• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات مسمار، سرکاری اراضی واگزار، 8 ٹرک سامان ضبط

ااسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی۔عوامی گزرگاہوں اور مقامات سے بھی تجاوزات کو ہٹا کر 8 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ آبپارہ مارکیٹ میں عوامی گزرگاہ سے تجاوزات ہٹاتے ہوئے 4ٹرک سامان ،کورال چوک کے پاس سروس روڈ پر تجاوزات ہٹا کر 2ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔انفورسمنٹ سٹاف نے دیہی علاقوں میں بھی متعدد تعمیرات کو گرا کر سرکاری زمیں واگزار کرا ئی۔سیکٹرE-12 میں 2 کمرے بمہ چاردیواری، ملپور کے علاقہ میں کمرہ بمہ چاردیواری گرا دی گئی جبکہ سیکٹرG-8 میں 5 ریت بجری اور اینٹوں کے اڈوں کو ختم کیا گیا ۔ سیکٹرI-8 میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے عوامی پارک کو تجاوزات سے صاف کرتے ہوئے1 ٹرک سامان ضبط اور عوامی پارک سے چھپر ہوٹل کو بھی گرا دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید