• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

کینبرا(نیوزڈیسک) آسڑیلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں سائبر جرائم پیشہ افراد مریضوں کی معلومات کے بدلے تاوان نہ ملنے کے بعد ہیلتھ انشورنس کمپنی میڈی بینک کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ڈال رہے ہیں۔ان جرائم پیشہ افراد نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تقریبا ایک کروڑ افراد کے چوری شدہ کسٹمر ڈیٹا کے لیے تاوان ادا کرے تاہم جب بینک نے ہیک شدہ ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا تو ان ہیکروں نے سیکڑوں صارفین کے ریکارڈ کو ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا جس میں ایچ آئی وی اور منشیات کی لت کے علاج کی تفصیلات شامل ہیں، اس ڈیٹا کو انہوں نے شرارتی فہرست کا نام دیا۔ مریضوں کے ذاتی طبی ریکارڈ ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیے گئے۔
یورپ سے سے مزید