• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی حمایت میں ریلی، 2500 فٹ لمبا پرچم لہرایا گیا

اوباڑو(نا مہ نگار)سندھ پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اس دوران 2500 فٹ لمبا پرچم بنایا گیا مختلف بازاروں میں لیجایا گیااوباڑو میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پچیس سو فٹ لمبے سبز حلالی پرچم کے ساتھ مین بازاروں میں ریلی نکالی اوباڑو شہر پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اس دوران شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے کی شرکت ریلی قومی شاہراہ سے مین چوک تک نکالی گئی ریلی ملی نغموں سے گونج اٹھی پیدل اور موٹر سائیکل سواروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا کہ فوج عوام اور عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید