• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پانچ روزہ لٹریچر فیسٹول اختتام پذیر، انعقاد خوش آئند

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور میں پانچ روزہ کلچرل اینڈ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا اختتامی تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ خیرپور میں کلچرل اینڈ لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد پر ان کو بڑی خوشی ہوئی ہے زیادہ خوشی اس بات پر ہوئی کہ فیسٹیول میں سندھ بھر کے ادیب و دانشور اور شاعر شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں سندھ کی ثقافت کو پروان چڑھانے کی باتیں ہوئیں تفریحی اور معلوماتی ڈرامے پیش کیے گئے جس سے نوجوان نسل کو کافی اچھی معلومات حاصل ہوئی انہوں نے فیسٹیول منعقد کرنے والے اداروں کے رہنمائوں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول ہر شہر اور ہر گاؤں میں منعقد ہونے چاہئیں۔

سندھ بھر سے سے مزید