• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کو افواج پاکستان سے محبت، شانہ بشانہ کھڑی ہے، مشرف قادری

سکھر (بیورورپورٹ ) تنظیمات اہل سنت کے چئیرمین مشرف محمود قادری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی افواج پاکستان سے دل و جان سے محبت کرتی ہے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج پر جو لوگ بلاجواز تنقید کررہے ہیں قوم نے انہیں مسترد کردیا ہے ہماری مسلح افواج ہماری شان ہماری جان ہے۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مشرف محمود قادری نے کہا کہ ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی میں پاک فوج کی بڑی قربانیاں شامل ہیں، پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا آج بھی ہماری پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید