لاہور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی (Mr. Yong Ye) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈپراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تعاون پر اصولی اتفاق کیاگیا۔