کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں کسی بھی تنظیم کو خود ساختہ نرخ مقرر کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ صارفین دودھ کے نرخ سرکاری ریٹ کے مطابق ہی ادا کریں انہوں نے ایک ملک شاپ تنظیم کی جانب سے دودھ کے نرخ فی لیٹر160روپے کرنے کے رد عمل میں کہا کہ کوئٹہ میں جنگل کا قانون نہیں جس کی مرضی ہو اپنی مرضی کا ریٹ مقرر کر لے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران درجنوں ملک شاپس اور ڈیری فارمز کو جرمانے اور قید و بند کی سزائیں دی گئیں انہوں نے کہا کہ صارفین دودھ فی لیٹر سرکاری نرخنامے کے مطابق ادا کریں اور تمام دکاندار بلخصوص ملک شاپس دکاندار نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔