اولڈہم (پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے T20ورلڈ کپ 2022کے فائنل میں انگلینڈ کی شان دار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا بیک وقت چمپیئن ہونا ایک قابل فخر اعزاز اور ریکارڈ ہے۔آج میلبورن میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف شان دار کامیابی اچھے ٹیم ورک اور ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔انگلینڈ نے اس ٹورنامنٹ کی تمام بڑی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کر کے اپنا لوہا منوایا ہے۔ عمر توحیدی نے کہا ہے کہ جیسا کہ پورے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کار کردگی سے نظر آ رہا تھا کہ اس بار بھی ورلڈ کپ کا فاتح انگلینڈ ہوگا۔کرکٹ کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ اب ملکوں کی عزت کا نشان سمجھا جاتا ہےاور اپنے ملک کو یہ عزت دلوانے پر ہم شائقین کرکٹ اپنی انگلینڈ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔