راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پاک فوج اور وفاقی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کچہری میں ریلی نکالی گئی۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری سرفراز افضل نے خطاب میں کہا کہ اداروں اور ریاست پر جھوٹے الزامات لگائے گئے تو بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔ لانگ مارچ اور دھرنوں کی وجہ سے سعودی شاہ نے اپنا وزٹ منسوخ کر دیا ہے۔ ریلی سے ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقبول احمد خان اور شرجیل میر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت پڑی تو زمان پارک کا راستہ بند کر کے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی۔