راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد ایک مرتبہ پھر کم ہوکر42ہوگئی ہے۔گزشتہ برس مئی میں ججز کی تعیناتی ہوئی تھی۔ جبکہ حال ہی میں ایک جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاچکے ہیں۔جبکہ دو ججز کنفرم نہیں ہوئے تھے۔جس کے باعث تین ججز کی کمی ہوئی ہے۔ ادھر رواں ہفتےلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چار سنگل اور دو ڈویژن بنچ کام کریں گے۔