• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں،16موٹر سائیکل چوری، پانچ گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو کاریں، 4موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئےتھانہ مارگلہ اور تھانہ سنگجانی کے علاقوں سے دو کاریں چوری کی گئیں۔ تھانہ پیرودھائی ، تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ریس کورس کے علاقوں میں پانچ موٹر سائیکل ، دو موبائل، نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔گن پوائنٹ پر 10 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید