• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی و چکلالہ کینٹ میں صفائی آپریشن، 2150 ٹن آلائشیں تلف

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈ ز نے عیدالاضحی صفائی آپریشن مکمل کر لیا۔تینوں دن مجموعی طور پر 2150ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جس میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے 1270ٹن جبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے 850ٹنجانوروں کے فضلے (آلائشیں) ٹھکانے لگائی گئیں۔ راولپنڈی کینٹکی جا نب سے عید کے مو قع پر700سینٹری ور کر ز 19سینٹری سپر وائررز2سینٹر ی انسپکٹر ز،1پبلک ہیلتھ آفیسر,چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین نے اپنے فر ائض سر انجام دیئے۔ دریں اثناء چکلالہ کینٹ بورڈ کی طرف سے عيد الاضحی کے تیسرے روز تک 830 ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا یا گیا، عارضی ٹرانسفر سٹیشنز اور اجتماعی قربان گاہوں کو بھی فینائل سے واش کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید