• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں تاجر دوست سکیمیں شامل کی جائیں‘ اجمل بلوچ‘ خالد چوہدری و دیگر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گزشتہ برس حکومت نے تاجر دشمن ٹیکس سیکم کو بجٹ میں شامل کرکے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کیا جس پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنا پڑی۔ اس مرتبہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ‘ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، احمد خان‘ اخلاق عباسی‘ شہزاد عباسی‘ اسد عزیز‘ نعیم اعوان‘ راجہ ذوالفقار‘ سید الطاف شاہ اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کہ ترمیمی ٹیکس آرڈینس اور ڈیجیٹل انوائسنگ جیسے قانون کو بجٹ سے نکالا جائے۔ ڈیجٹیل انوائسنگ اور بغیر کریڈٹ کارڈ پٹرول ڈلوانے پر 3 روپے اضافی وصولی قبول نہیں۔ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید