• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فائونڈیشن نے قربانی کا گوشت فلسطینی مہاجرین، یتامیٰ بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن نے عیدالاضحی کے موقع پر فلسطینی مہاجرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان کئے۔ قربانی کا گوشت فلسطینی مہاجرین، یتامیٰ، بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا گیا، جبکہ گوشت کی بڑی مقدار کو پراسیس کر کے ٹن پیک میں محفوظ کیا گیا ہے جو بارڈر کھلتے ہی غزہ کے اندر بھیجا جائیگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی عید مصر میں موجود غزہ مہاجرین کے ساتھ منائی۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں بھی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار جانوروں کی قربانی کی۔
اسلام آباد سے مزید