راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے اس کی ویڈیوبناکر بہن اور کزن کے ساتھ مل کربلیک میل کرنےوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو محمد بابر نے بتایا کہ میری 16 سالہ بیٹی (ر) نے بتایا کہ سویرا دختر اعجاز اس کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش کے ساتھ دوستی کروائی ۔نقاش نے میرے ساتھ شادی کرنے وعدہ کر رکھا تھا جسکی وجہ سے وہ اکثر میرے ساتھ تعلقات قائم کرتا رہا۔ اسی دوران نقاش نے اپنے موبائل فون سے میری نازیبا ویڈیوزبھی بنا لیں۔ اس دوران نقاش اپنے کزن باسط کو بھی ساتھ لاتا رہا جس کے پاس بھی میری بیٹی کی ویڈیو موجود تھی جو میری بیٹی کو مختلف اوقات میں میسجنر اورکال کر کے بلیک میل کرتا رہا کہ میرے ساتھ بھی تعلقات قائم کرو۔ نقاش نے میری بیٹی کو اپنی بہن سویرا کے ساتھ مل کرخو د اور اپنے کزن باسط کے ساتھ مل کر بلیک میل اور ویڈیو وائرل کرکے زیادتی کی ۔ پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔