راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ایسی گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا جن میں مسافروں کو چھتوں پر سوار کیا جا رہا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے کہاہے کہ چھت پر مسافروں کو سوار کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے گا اور ایسے کیسز میں گاڑیاں بند کی جائیں گی۔شہری ایسی کسی خلاف ورزی کو دیکھیں تو ٹریفک پولیس کے شکایت سیل 051-9274843 پر اطلاع دیں۔