• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کی 22 تحصیلوں میں 23 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن کے تین دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کی 22 تحصیلوں سے تقریباً 23ہزارٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں۔صفائی کے حوالے سے موصول ہونیوالی 800سے زائدشکایات کوحل کر دیا گیا،صفائی آپریشن میں 11687 ورکرز، 2823گاڑیوں نے حصہ لیا،آلائشیں ڈالنے کیلئے راولپنڈی ڈویژن کے شہریوں میں تقریباً10 لاکھ26ہزاربائیوڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اورایک لاکھ سے زائد آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 34بڑی خندقیں کھودی گئیں،عید صفائی آپریشن کی تکمیل پران خندقوں کو مٹی سے بھرکرچونے کاچھڑکاؤکیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید