راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو عیدقربان کےتینوں دن خصوصی کھانا فراہم کیاگیا۔جیل حکام نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینٹرل جیل راولپنڈی کے پونے آٹھ ہزار اسیروں کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے کھانے کا خصوصی اہتمام کیاتھا۔ عیدکی صبح ناشتہ میں معمول کے مینیوکے ساتھ اسیروں کو حلوہ جب کہ عید کے تینوں روزدوپہر اور شام کے کھانے میں انہیں بریانی ،مٹن قورمہ ،بیف قورمہ ،پلاؤفراہم کیاگیا۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفورانجم نےمخیر حضرات کے ذریعے قربانی کے گوشت کی جیل میں فراہمی کابندوبست کیااور قیدیوں کے لئے سپیشل ڈشزتیار کروائیں جب کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اسیروں کے لئے مٹھائی کے 500پیکٹ بھی جیل انتظامیہ کوبھجوائے گئے۔