• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص قتل، ہاسٹل اورہوٹل سے دو افراد کی لاشیں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی کے بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیاگیا۔سب انسپکٹر احمدشیرنے بتایاکہ منگل کو وکیل کالونی میں 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شیرخان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان کے ہاسٹل میں کراچی کارہائشی 43سالہ شخص مردہ پایا گیا۔اے ایس آئی زاہد عمران نے بتایاکہ ڈھوک کالاخان کے ہاسٹل کے کمرے میں منگل کو زبیر برکی کی دوتین روزپرانی لاش ملی ۔ اس کے گھروالوں کاکہناہے کہ وہ ذیابیطس اورگردوں کے عوارض میں مبتلاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ بظاہراس کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے ،اس کاپوسٹ مارٹم کرالیاگیاہے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں واقع ہوٹل میں ایک شخص مردہ پایاگیا،پولیس کے مطابق متوفی علاج معالجے کے لئے آزادکشمیر سے راولپنڈی آیاتھاجہاں مقامی ہوٹل کے ایک کمرے میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔
اسلام آباد سے مزید