راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عیدکی رات محلہ قاسم آباد میں 38سالہ ڈرائیورنے خودکشی کرلی۔ تھانہ نصیرآبادکے سب انسپکٹر شوکت نے بتایاکہ اسد نامی ڈرائیورنے عیدکی شب 9بجے کے قریب اپنے گھرمیں خودکوفائرمارکر زندگی کاخاتمہ کیا۔پولیس کاکہناہے کہ اس کی بیوی نے بیان دیاکہ عیدکے دن اس کے شوہرکی بہن اور بہنوئی ان کے گھرآئے جنہوں نے ان کے ہمراہ کھاناکھایااور رات کوان کے جانے کے بعداسدرونے لگا اور کچھ دیربعداس نے پسٹل سے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔