راولپنڈی ،گوجر خان( سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ صدر بیرونی کو غلام فرید نے بتایاکہ اس کابھتیجا جواد علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب وہ گلشن شمال سٹریٹ نمبر 1 مین اڈیالہ روڈ پہنچا ت ایک ٹریکٹر جسکے ساتھ پانی والی ٹینکی تھی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے میرا بھتیجا موٹر سائیکل سے گر گیا اور ٹریکڑ ٹینکی اسکے اوپر سے گزر گئی ۔ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو کزن جاں بحق ہو گئے۔محمد زعفران نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ شام ساڑھے سات بجے میرا بھائی رحمان اور کزن اسرار گوجرخان جا رہے تھے کہ لاہور کی جانب سے آنے والی ایک کار نے انکو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔اسرار ہسپتال پہنچتے ہی جبکہ رحمان راولپنڈی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں چل بسا۔