حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)معروف بزنس مین اور جے ایس بینک کے سربراہ جہانگیرصدیقی نے کہاہے کہ قدیم عمارتوں کو محفوظ بنانے ‘ثقافت اجاگر کرنے اور نایاب کتابوں کو چھپوانے کے لئے 86 منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے غیرسرکاری تنظیم انڈومنٹ فنڈٹرسٹ فارپریزرویشن آف دی ہیرٹیج آف سندھ کے زیراہتمام بچوں کے عالمی د ن کی مناسبت سے حیدرآباد کے تاریخی بسنت ہال میں بچوں اور فیملیز کے لئے منعقدہ تفریحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جہانگیر صدیقی نے اس موقع پر اپنے بچپن اور زندگی کے تجربات بھی شیئر کئے ۔اس موقع پر بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول جیو فلم انڈسٹری کی فلم ”دی ڈونکی کنگ“ بھی دیکھائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بچوں کے عالمی د ن کی مناسبت سے حیدرآباد کے تاریخی بسنت ہال میں انڈومنٹ فنڈٹرسٹ فارپریزرویشن آف دی ہیرٹیج آف سندھ کے زیراہتمام بچوں اور فیملیز کے لئے کامیاب تفریحی پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب میں معروف بزنس مین جہانگیر صدیقی‘ ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ ‘ افشاں احمد ‘حمیدآخوند‘اشتیاق انصاری اوردیگر نے شرکت کی ۔معروف بزنس مین اور جے ایس بینک کے سربراہ جہانگیر صدیقی نے اپنے بچپن اور زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں سب سے اہم چیزیہ ہے کہ انسان کو دوسر ے انسان کے کام آنا چاہئے‘ انسان زندگی بھر محنت کرکے لاکھوں اور کروڑوں روپے تو کما لیتا ہے لیکن وہ اپنے ساتھ قبر میں نہیں لے جاسکتا ہے ‘ تو بہتر یہ ہی ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو جتنا دیا ہے وہ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت میں خرچ کرئے ‘انہوںنے کہاکہ انسان کو اللہ تعالی کا ہر حال میں شکرادا کرنا چاہئے ‘اللہ تعالیٰ نے جس حال میں بھی رکھا ہے‘ محنت اور لگن سے جدوجہد کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھناچاہئے۔ پروگرام کا مقصد ہے بچوں کو پاکستان کا مقصد بتا سکیں ، جیو والوں کا شکر گزار ہوں کہ بچوں کے لیے میجک شو ʼفلم شو اورمیوزک پروگرام رکھا ہوا ہے ہم یہ سب اس لیے کر رہے ہیں تاکہ بچوں کوپاکستان کے متعلق معلومات ہو۔و ہ ملک کے لیے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ہم کمپیوٹرائزڈ فل فلیش لائبریری بناکر دے رہیں جس میں بچوں کے لیے گیمز اورکتابیں رکھوائیں گے تاکہ بچے وہاں کھیلیں اورغلط ماحول سے نکل کر اچھائی کی طرف بڑھیں انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ ( اے ایف ٹی) کا بنیادی مقصد کلچر ل ہیری ٹیج کی بحالی نایاب کتابیں چھپوانا اور پرانی عمارتوں کو اصل حیثیت میں بحال کرنا ہے1910ءکی عمارت کو آج ہم نے بحال کیا ہے ابتک 86 پروجیکٹ مکمل کر چکے ہیں۔معروف گلوکارہ افشاں احمد نے ملی نغمے سناکر بچوں اور بڑوں سے داد وصول کی ۔اس موقع پر بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول جیو فلم انڈسٹری کی فلم” دی ڈونکی کنگ“ بھی دکھائی گئی جسے بچوں اور بڑوں نے دیکھ کر خوب انجوائے کیا ۔