کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ٹرانسپورٹرز کے رہنماء میرمحمود خان بادینی نے وفاقی وزیر مملکت میرمحمدہاشم نوتیزئی کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پراس مسئلہ اٹھانے اورفوری طورپرگیس پریشر میں کمی جیسے بنیادی معاملات کوحل کرنے سے متعلق متعلقہ حکام کو پابندکرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریمارکس کہ کنسلٹ کمیٹی کے حوالہ کرنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ ومضافات میں گیس پریشر میں کمی سے متعلق گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میرمحمدہاشم نوتیزئی کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پراس مسئلہ اٹھانے اورفوری طورپرگیس پریشر میں کمی جیسے بنیادی معاملات کوحل کرنے سے متعلق متعلقہ حکام کو پابندکرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریمارکس کہ کنسلٹ کمیٹی کے حوالہ کرنا خوش آئند ہے اس میں شک نہیں کہ بلوچستانی عوام کے تمام طبقات اس وقت ہر اعتبار سے خواہ وہ پسماندگی ہو یاقدرتی آفات گزشتہ سیلابی ریلوں موجودہ منفی ڈگری سینٹی گریڈوالی سردی شاہراں کی ٹوٹ پھوٹ وغیرہ سے ہو ہر اعتبار سے یہاں کے عوام ٹرانسپورٹرز تاجر زمیندار قسم پرسی والی حیات گزار رہے ہیں لہذا بی این پی کے وفاقی وزرا میر محمد ہاشم نوتیزئی اورآغاحسن بلوچ جیسے عوامی نمائندوں کے مشکور ہیں کہ وہ یہاں کوئٹہ سریاب بلکہ تفتان سے رکنی موسیٰ خیل تک پورے بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضروی مسائل کوحل کرنے کے لئے آواز بلند کررہے ہیں ۔