برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ احمد واحدیکو پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ زیر عتاب افراد اور اداروں پر سفری پابندیوںکے ساتھ ان کے اثاثے بھی منجمد کردیے جائیں گے۔