پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث سیاسی اور سماجی حلقے مشتعل ہو گئے اور محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو ڈیڈ لائن دیدی شہریوں کے مطابق محکمہ سوئی گیس والے اپنا قبلہ درست کریں ورنہ پشاور کے عوام سراپا احتجاج ہو جائیں گے اورحالات کی ذمہ جنرل منیجر سوئی گیس پر ہوگی اس سلسلے میں سابق اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوتھیہ قدیم، نوتھیہ جدید، گلبرگ، صدر، فردوس، ہشتنگری، تامداس، رامپورہ، کریم پورہ، شیخ آباد، یکہ توت، بیری باغ، گلبہار، ٹاؤن، سفید ڈھیری باقر شاہ اور پشاور کے دیگر علاقوں گیس نہیں آتی حالانکہ ان علاقوں کے مکین فی گھر ہزاروں روپے بل محکمہ سوئی گیس کو دیتے ہیں صبح سویرے بچے سکول بغیر ناشتے کے جاتے ہیں لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جنرل منیجر سوئی گیس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے انہوں نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے پشاور کے عوام سلنڈر میں گیس بھرواتے ہیں محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے کہا کی اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پشاور کے عوام پورے پشاور کو بلاک کردیں گے اور کسی بھی قسم کی صورتحال کی ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں اور ذمہ داروں پر عائد ہوگی۔