• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت کا حکم

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی عدلیہ نے مہسا امینی کی موت کے خلاف جاری ملک گیرمظاہروں میں شرکت پر مزید 3افراد کو سزائے موت سنادی۔ اس سے قبل عدالت نے 2افراد کو سزائے موت سنائی تھی،جس کے بعد مجموعی تعداد 5ہوگئی ہے۔ عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو کار سے پولیس افسروں پرحملہ کرنے اوران میں سے ایک کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ دوسرے نے سیکورٹی افسرپرچاقو سے حملہ کیا تھا اور تیسرے نے ٹریفک روک کو بدامنی پھیلانے کی کوشش کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ گرفتار غیرملکیوں سے ایرانی قانون کے تحت سلوک کیا جائے گا۔ ادھر فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل پیرس حکومت نے اپنے 7شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ ایران مظاہروں کا ذمے دار امریکا اور مغربی ممالک کو ٹھہراتا ہے۔
یورپ سے سے مزید