ملبرن(نیوزڈیسک)ٹینس سٹار نوواک جوکووچ پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے اوروہ آئندہ سال آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔سربیائی نژاد ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ 2023کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ انہیں 2023 کے آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے میلبورن جانے کا ویزا مل گیا ہے،آسٹریلیا نے نوواک جوکووِچ کا کورونا ویکسین سٹیٹس درست نہ ہونے پر ان پر تین سال کی پابندی لگاتے ہوئے ان کو رواں سال کے ٹورنامنٹ کھیلنے سے روک دیا تھا،اٹلی کے مقام ٹورین میں اے ٹی پی فائنلز میں آندرے روبلیو کو شکست دینے کے بعد سربیائی کھلاڑی نے کہا کہ میں یہ خبر پا کر بہت خوش ہوں کہ ایک مرتبہ پھر میں آسٹریلین اوپن کھیل سکوں گا ،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ویکسین شدہ نوواک جوکووچ کو ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس پر عائد تین سال کی پابندی کو بھی ختم کر دیا ہے۔ نو مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چیمپئن جوکووچ اے ٹی پی سیزن کے ختم ہونے والے فائنلز کے آخری چار میں روبلیو کے خلاف 6-4، 6-1 سے جیت کے ساتھ جگہ بنائی ہے۔