ویانا(اے ایف پی)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنر نے عدم تعاون کا الزام لگا کر ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس سلسلے میں امریکا ، بر طانیہ ، فرانس اور جرمنی نے بورڈ میں مذمتی قرار داد پیش کی جس کی چین اور روس نے مخالفت کی ۔