نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں چین کے خفیہ تھانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں این جی او سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے رپورٹ جاری کی کہ نیویارک، ٹورنٹو، لندن سمیت دنیا بھر میں چین کے خفیہ تھانے قائم ہیں۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے امریکی سینیٹ کی داخلہ و حکومتی امور کی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئے جہاں سینئر ارکان پارلیمنٹ نے ان سے سخت سوالات کئے۔