• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چین کے خفیہ ٹھکانوں پر ایف بی آئی کو تشویش

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں چین کے خفیہ تھانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں این جی او سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے رپورٹ جاری کی کہ نیویارک، ٹورنٹو، لندن سمیت دنیا بھر میں چین کے خفیہ تھانے قائم ہیں۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے امریکی سینیٹ کی داخلہ و حکومتی امور کی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئے جہاں سینئر ارکان پارلیمنٹ نے ان سے سخت سوالات کیے۔انہوں نے کہاہے کہ امریکا بھر میں ان تھانوں کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم ان تھانوں کی موجودگی سے واقف ہیں، یہ سوچ کر ہی غصہ آتا ہے کہ چینی پولیس نیویارک میں ہم سے بغیر کسی رابطے کے اپنا دفتر قائم کرنے کی کوشش کرے، اس سے ہماری خودمختاری اور عمومی عدالتی و قانونی تعاون کے طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔امریکی قانون کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی قانونی امور کا جائزہ لے رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید