ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 6 بیڈ پر مشتمل آئی سی یو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جب کہ لیب مکمل طور پر فعال کردی گئی ہے، اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر شاہد ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو کی سہولت تینوں کیمپس کے مریضوں کیلئے فراہم کی جائے گی اور اس کے ماہر ڈاکٹرز نرسز اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائیگا۔