• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( کورٹ رپورٹر)فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ، درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،محمد بلال شفیق نے موقف اختیار کیا کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کیخلاف بنائی گئی ہے، فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کیخلاف منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، ایسی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے اور حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا جائے۔