• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی جنرل باجوہ نے ختم کرائی، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں عائد پابندی ختم کرا کر بہت بڑی دینی خدمت سرانجام دی ہے۔ تبلیغی جماعت پر پابندی عائد ہونے کے بعد میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعو دی عرب کے شاہ ولی عہد سے بات کرنے کی استدعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میری استدعا پر سعو دی ولی عہد سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کی درخواست کی جو مان لی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہمیشہ اجر پہنچتا رہیگا۔
ملک بھر سے سے مزید