• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بولٹن پہنچ گئے

بولٹن ( ابرار حسین) عالمی شہرت یافتہ پاکستان نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم جو کہ ماڈل بھی ہیں، دبئی میں واقع دوسرے گھر میں وقت گزارنے کے بعد اپنے شہر واپس آ گئے ہیں۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اپنی افتتاحی رات کے لیے Slough میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہوں گے۔ شائقین شام 6 بجے سے ریسٹورنٹ میں خانز سے مل سکیں گے۔ فینز یہاں اس جوڑے سے ملاقات اور تصاویربھی لے سکیں گے۔ عامر اور فریال حال ہی میں اپنے اپنے پراجیکٹس میں مصروف ہیں کیونکہ وہ بی بی سی تھری کی میٹ دی خانز،بگ ان بولٹن کے لیے فلم بنا رہے ہیں۔ فریال اس وقت اپنی میک اپ لائن میں مصروف ہیں، جسے انہوں نے ابھی اس ہفتے نئی رینج میں شروع کیا تھا۔ ماڈل نے انسٹاگرام پر اپنے مائع لپ اسٹکس کے مجموعے کے ساتھ لائیو اس ہفتے پانچ شیڈز لیکویڈ لپ اسٹکس کے ساتھ لانچ کیا ہے جس پر مزید کام جاری ہے۔ فریال طویل عرصے سے اپنی لائن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کو یہ بتانے کے لیے انسٹاگرام پر گئیں کہ وہ کیا کام کر رہی ہیں۔
یورپ سے سے مزید