کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشد جان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں گیس پریشرمیں کمی سنگین مسئلہ بن گیا ،پریشرمیں کمی اور غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا۔ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا۔خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ بزرگ اور بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اور اکثراوقات بچے بغیر ناشتہ کئے اسکول چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف اورعوام کی مشکلات کاسوئی سدر ن گیس کمپنی کے حکام کو احساس نہیں ،یہی وجہ ہے کہ گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے گورنر‘وزیر اعلیٰ‘ چیف سیکرٹری بلوچستان اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کرکے عوام کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔