لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبرنگار) لاہور اتوار چھٹی کے روز بھی فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر رہا، مجموعی شرح آلودگی 193 ریکارڈ کی گئی ، شاہدرہ میں 321، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 236، فیز 2 میں 206، فیز 5 میں 194،سید مراتب علی روڈ194 اور جوہر ٹاؤن میں شرح آلودگی193 ریکارڈ کی گئی ۔ ٹاؤن ہال، مال روڈ پر 115 رہا، ٹاؤن شپ میں 102، جبکہ کرول گھاٹی میں439 رہا ۔