• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران روس کی مدد کر رہا ہے، زد میں آنے والی کمپنیوں پر مزید پابندیاں لگائیں گے، برطانیہ

لندن (این این آئی)برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد جاری رکھے گا اورروس کو ڈرون مہیاکرنے والے ایرانی افراد اورکمپنیوں پرپابندیاں عائدکرے گا،انھوں نے یہ بات ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔انھوں نے کہاکہ روس نے ایرانی ڈرونز کے ذریعے یوکرین میں شہریوں کونشانہ بنایا ہے۔گذشتہ ماہ یوکرین کی جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ ایران نے روس کو ڈرون بھیجے تھے اورانھیں اس نے پڑوسی ملک کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ابتدائی طورپران دعوؤں کو مسترد کرنے کے بعد،ایران نے بالآخراعتراف کیا کہ اس نے فروری میں جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو ڈرون بھیجے تھے۔ برطانوی وزیرخارجہ نے انٹرویو میں کہا کہ اس تنازع کے دوران میں ہم نے جونکتہ اٹھایا ہے،وہ یہ ہے کہ روس کو مغرب سے کوئی خطرہ نہیں،روس کو نیٹوسے کوئی خطرہ نہیں۔یہ جنگ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی وجہ سے ہے۔ہم نے یوکرین کوروسی حملے کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد کی ہے اور ہم یہ مدد جاری رکھیں گے اور اب روس کو دھمکی نہیں دیں گے۔

یورپ سے سے مزید