• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 27 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 2 افراد ہلاک

بیجنگ( نیوز ڈیسک)چین میں کوویڈ 19کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ مزید 2 افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 81سالہ خاتون اور 88 سالہ شخص اس بیماری سے ہلاک ہوئے،کوویڈ سے ہونے والی یہ ہلاکتیں مئی 2022کے بعد ہوئی ہیں۔گزشتہ 5 روز سے روزانہ 20ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے 21 نومبر کو 27ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ بیجنگ میں 900جبکہ گوانگزو میں 8ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔کیسز میں اضافے کے بعد بیجنگ کے کئی اضلاع میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مزید سخت پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے۔کمیشن نے بتایا کہ دونوں میں کویوڈ کی علامات کی معتدل شدت کی تشخیص ہوئی تھی مگر وہ پہلے سے مختلف امراض کا سامنا کررہے تھے۔چین میں حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کی زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی اقسام کے باعث کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یورپ سے سے مزید