• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میت کو غسل دیتے وقت کوئی دعا پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو وہ کون سی دعا ہے؟

جواب: میت کو غسل دینے سے پہلے ’’بسم الله الرحمن الرحيم‘‘ پڑھ لے، تاہم غسل دیتے وقت کوئی دعا ثابت نہیں ہے، غسل دینے والے کو چاہیے کہ دعا اور ذکر و اذکار کی بجائے موت اور موت کے بعد کے حالات کو یاد کرکے نصیحت و عبرت حاصل کرے۔ (الموسوعۃ الفقھيۃ، تغسيل الميت، ما ينبغی لغاسل الميت، و ما يکرہ لہ، ج:13، ص:51، ط:دار السلاسل)