• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، کے ڈی اے حکام کو الاٹمنٹ آرڈر جلد جاری کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں کیٹل اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے کے ڈی اے کو جلد از جلد پروسس کا حکم دیا تھا، ہمارے سامنے پروسیجر کی بات نہ کریں، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے، عدالت نے ہدایت کی اس تنازع کا حل تلاش کریں، کے ڈی اے افسر نے کہا کہ 249 درخواست گزار ہیں مگر ہمارے پاس ان کی درخواستیں نہیں آئیں، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی اب کس چیز کا انتظار ہے، کے ڈی اے افسر نے کہا کہ پلاٹ مالکان ہم سے تعاون نہیں کر رہے، جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ ہم پوچھیں گے کہ عمل کیوں نہیں ہو رہا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 14سال گزر گئے واجبات کے باوجود الاٹمنٹ لیڑز نہیں دیئے جارہے، عدالت نے کے ڈی اے حکام کو جلد از جلد الاٹمنٹ آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید