• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ملک گیر یوم انسداد سود منایا جائے گا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر 25نومبر کو ملک گیر یوم انسداد سود کراچی میں بھی منایا جائے گا،اس سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے، حافظ نعیم الرحمن نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کے خطبات اور اجتماعات میں سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ حکومت ملک میں سودی نظام معیشت کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے اور 5سال کے اندر غیر سودی نظام معیشت کا قیام یقینی بنائے،حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے سودی نظام کے حق میں دائرکردہ اپیلوں کی واپسی خوش آئند ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید