• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس فٹبال کپتان’’ ون لو ‘‘آرم بینڈ کے خلاف ہوگئے

دوحا (جنگ نیوز) ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو’’ ون لو‘‘آرم بینڈ پہننے کی اجازت نہیں ہے، اور اس معاملے پر فیفا کے سخت موقف کو کچھ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بعض ملکوں کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر قطر کے اصولی موقف کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔ ورلڈکپ سے قبل سات یورپی ٹیموں کے کپتانوں نے ہم جنس پرستی کے حق رنگین آرم بینڈ پہننے کی کوشش کی تھی جسے فیفا نے سخت تنبیہ کے بعد روک دیا تھا،اس میں سوئس ٹیم بھی شامل تھی، لیکن بدھ کو جاپان کے خلاف میچ سے قبل جرمن فٹبالرز نے گروپ فوٹو بطور احتجاج منہ پر ہاتھ رکھ کر بنوایا تھا۔ اب سوئٹزرلینڈ ٹیم کے کپتان زاکا نے اس مسئلے پر سادہ موقف سامنے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہہمیں قوانین کا احترام اور فٹ بال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم یہاں فٹ بال کھیلنے آئے ہیں ، کسی کو سبق دینے نہیں ۔فیفا کی پابندی کے خلاف سوئٹزرلینڈ جرمنی کی پیروی نہیں کرے گا۔ 30 سالہ زاکا کہتے ہیں کہ فیفا کی جانب سے پابندی کے بعد کھلاڑیوں کو قواعد کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ سوئس ٹیم کے طور پر ہمیں کچھ ایسا کرنا چاہیے ۔
اسپورٹس سے مزید