• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ بنگلہ دیش نئے کھلاڑیوں کو جانچنے کا بہترین موقع، کوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بدترین کارکردگی کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کا چیلنج کا سامنا ہے۔ میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے ساتھ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ مائیک ہیسن نے اسکواڈ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز کے ساتھ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی کے بعد ون ڈے سیریز کیلئے اپنے مواقع حاصل کیے ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس بنگلہ دیش کو ان کے حالات میں چیلنج کرنے کیلئے ٹیم تیار ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑیوں عبداللہ صمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین کو شامل کیا گیا ہے۔ پیر کو پاکستانی کرکٹرز نے تین گھنٹے کوچز کے زیر نگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی ۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں یہاں کی کنڈیشن سے جلدی ہم آہنگ ہونا پڑے گا، یہ سیریز نئے کھلاڑیوں کیلئے چیلنج ہوگا ۔ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سوال پر انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس نوجوان ٹیلنٹ کو دیکھنےکا یہ اچھا موقع ہے ۔ شمائل حسین ایک دلچسپ ٹیلنٹ ہے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

اسپورٹس سے مزید