• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکور، بمراہ کی 14 وکٹیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور ایک ماہ میں مجموعی طور پر 55 میچ کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 383رنز بنائے اور جسپریت بمرا نے 14وکٹ لئے۔ٹورنامنٹ میں 7 سنچریاں اور 86 نصف سنچریوںسمیت مجموعی طور 17582 رنز بنے جن میں سے 3270 رنز اننگز کے آخری تین اوورز میں بنے۔پہلے پاور پلے میں 5411 رنز بنے جبکہ فری ہٹ کے اوپر 101 رنز بنے۔ایونٹ میں 780 چھکے اور 1434 چوکے لگائے گئے یعنی مجموعی طور پر 10416 رنز چوکوں کی مدد سے بنے۔  دریں اثنا  ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی تمام ٹیموں کو آئی سی سی کی جانب سے ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کا انعام اور  ہر کامیابی پر 86 لاکھ روپے کا اضافی بونس بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شرکت پر تمام ٹیموں کو تین تین کروڑ روپے سے زائد رقم بھی دی جائے گی۔ 

اسپورٹس سے مزید