• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: کامران غلام، شاہ زیب کی فتح گر بیٹنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایبٹ آباد اور ملتان ریجن نے اپنے میچز جیت لیے ۔ ایبٹ آباد نے لگاتار دوسری بار 200 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔ ایبٹ آباد نے ٹاس جیتا۔ کراچی بلوز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 201 رنز بنائے ۔ احسان علی 67 اور جہانزیب 42 نے 80 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ سعد بیگ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 26 ، عثمان خان نے سات چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے شاداب خان نے چار اوورز میں 32 رنز کے عوض دو وکٹ لیے۔ جواب میں ایبٹ آباد کے کامران غلام اور شاہ زیب خان نے 115 رنز کی برق رفتار شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ شاہ زیب خان نے 38 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75، کامران غلام نے 42 گیندوں پر 11 چوکے اور دو چھکے لگا کرناٹ آؤٹ 81 جبکہ خوشدل شاہ نے 16 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنزبنائے۔ دوسرے میچ میں ملتان نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو تین رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید