• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتی پتھر جڑی، سونے چاندی کی سپر لیگ ٹرافی ’انفینٹی‘ کی رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بدھ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں سادہ اور پروقار تقریب میں کردی گئی۔ فرنچائز مالکان، اسپانسرز کے نمائندے اور پی سی بی افسران اس موقع پر موجود تھے۔ مقامی جیولر کی ڈیزائن کردہ ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے بتایا کہ ٹرافی نایاب انداز سے تیار کی گئی ہے، ٹرافی میں ٹیموں کے رنگ جیمز اسٹون کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ گولڈ سلور کاپر پہلی بار تیاری میں استعمال کیا گیا ہے، مختلف ممالک سے جیمز اسٹونز کو اکٹھا کرکے ٹرافی کی خوبصورتی بڑھائی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا ۔ رواں سال ریکارڈ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ لیگ نئے دور میں داخل ہوچکی ہے، مین اسپانسر نے مزید دو سال کا معاہدہ کیا ہے، پانچ فرنچائز نے 10 سال معاہدے کو توسیع دی ہے۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز نئی فرنچائزز ہیں۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میچز کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچ کھیلے گی، راولپنڈی کوالیفائر سمیت 11 ، لاہور میں 15 ، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد سات ،ملتان چار،کراچی میں چھ میچ ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید