• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری معاوضہ، قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی تجویز مسترد

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ملکی کوچ پر انحصار کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم فزیکل فٹنس میں بہتری کیلئے غیر ملکی فزیکل ٹرینز کی تقرری کی جاسکتی ہے، امکان ہے کہ اس کا تعلق ہالینڈ یا آسٹریلیا سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ 30 سے 50 لاکھ روپے ماہانہ لے گا جو قومی خزانے پر بوجھ ثابت ہوگا جبکہ کھلاڑیوں اور کوچ میں کیمونیکشن مسائل بھی جنم لیتے ہیں، مقامی کوچ کی خدمات اس سے کم رقم میں حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف انتظامی کمیٹی نے نئے کوچز کی تیاری کا پلان تیار کر لیا ہے جس کیلئے کوچز کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید